ایشین چیمپئنز ٹرافی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

20 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چین میں کھیلی گئی ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کی برانز میڈلسٹ پاکستانی ہاکی ٹیم جمعرات کی شب اسلام آباد پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر پی ایچ ایف کے حکام نے استقبال کیا، ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ بعض شعبوں میں ٹیم کی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، چین کے خلاف اچھا کھیلے مگر پنالٹی شوٹ آوٹ مر حلے میں ناکام ہونے کی وجہ سے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے،یہ بڑا مسئلہ ہے جس پر توجہ دینا ہوگی،کھلاڑی پنالٹی کار نر میں بھی گیند کو درست انداز میں روک نہیں پارہے ہیں۔