پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کا حتمی شیڈول ایک دو دن میں متوقع

20 ستمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے، جس سے نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈ کے حکام دورے اور شیڈول کے حوالے سے رابطے میں ہیں، ایک دوروز میں حتمی صورت حال سامنے آجائے گی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی نے ملتان اور راولپنڈی میں ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کرانا چاہتا ہے ، ملتان کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو ٹیسٹ ملتان میں کرانے کا منصوبہ ہے ۔