پی ایف ایف انتخابات، حاجی اعظم خان سندھ فٹ بال کے صدر منتخب

20 ستمبر ، 2024

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) حاجی اعظم خان سندھ اور ظاہر شاہ خیبرپختوا ہ فٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ لاہور میں صوبائی الیکشن کے موقع پر علی بہار بروہی کے سندھ پینل اور ناصر کریم پینل کے انور مغل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں اعظم خان نے 12- 13 سے فتح حاصل کی۔ سندھ پینل نے کلین سوئپ کامیابی حاصل کی ۔ کے پی کے صدارتی انتخابات میں کرنل (ر) نعمان کو شکست ہوئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں نتائج کا اعلان دو روز بعد کیا جائے گا۔ 5 روز میں امیدوار نتائج سے متعلق اپیل کرسکیں گے۔