آئی سی سی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا، مختلف حصوں کا دورہ

20 ستمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے جمعرات کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں، خصوصاً ڈریسنگ روم کا معائنہ کیا ۔ قبل ازیں کراچی پولیس کے سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن کے مطابق جمعرات آئی سی سی سکیورٹی وفد نے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو انور کھیتران نے کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی۔