شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا

20 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں شامل پینتھر کے کپتان شاداب خان اور لیگ اسپنر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور اسامہ میر کو بخار کے باعث نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں، پینتھرز کا اگلا مقابلہ ہفتے کو اسٹالینز سے ہوگا۔