گال ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 255 پر چار وکٹ

20 ستمبر ، 2024

گال (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف دوسرے روز چا روکٹ پر 255رنز بنالیے۔ ٹام لیتھم 70، کین ولیمسن 55،راچن رویندرا 39رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ڈیرل مچل 41 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 305 رنز بنائے تھے۔