اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء نظربندی ختم ہونے اور رہائی کے بعد سیاسی طور پر متحرک ہوگئی ہیں اور انہوں نے ملک میں آئندہ انتخابات کرانے کیلئے ملاقاتوں اور رابطوں کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ڈھاکہ میں ریلی کی قیادت، فوری انتخابات کا مطالبہ، عبوری حکومت نے ابھی تک عام انتخابات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ، گزشتہ روز بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور رہنمائوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ریلی نکالی اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء اس ریلی کی قیادت کر رہی تھیں ریلی کے شرکاء نے پارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے خالدہ ضیاء کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ طلبا مظاہروں کے نتیجے میں معزول اور مفرور ہونے والی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم ہونے والی عبوری حکومت نے ابھی تک ملک میں عام انتخابات کیلئے کسی ٹائم فریم کا اعلان نہیں کیا، تاہم عبوری حکومت میں الیکشن کمیشن سے لیکر مالیاتی اداروں تک کے ملک کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے منصوبے شروع کئے ہیں۔ لیکن خالدہ ضیاء کی رہائی کے بعد عام انتخابات کرانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے جبکہ عبوری حکومت کے سربراہ نے اپنی حالیہ تقریروں اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ نہیں بتایا کہ ملک میں نئے انتخابات کب ہوں گے۔
کراچی ریس کورس میں اتوار کو دی اسپرنگ کپ سمیت چار گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا جائے گا، مقابلے ساڑھے تین بجے دن میں...
کراچی کے ڈی اے میں جلد کھیلوں کی سرگرمیاں اور ٹیمیں بحال کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ممبر فنانس اور کے ڈی اے...
کراچی 2017میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کوبنگلہ دیش کے دورے میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا...
کراچی افغانستان کے سابق کرکٹر شاہ پور زدران ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں...
کراچی 55ویں قومی والی بال چیمپئن شپ 19 سے 25 مئی تک منعقد ہوگی جبکہ عالمی انڈر 17اور انڈر 18مقابلوں کے لئے پاکستان...
کراچی آئی پی ایل میں بیٹنگ کے کم مواقع ملے،معین علی،تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی...
کراچیپاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے عثمان طارق نے کہا ہے کہ جب آپ ٹھیک جگہ گیند کراتے ہیں تو وکٹ...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کو بھی ماہانہ معاوضہ دینے کی پلاننگ شروع کردی ہے،...