اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی14 نصیر آباد کی نشست پر دوبارہ گنتی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام رسول کی درخواست خارج کردی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے پریزائڈنگ افسران کے خلاف جانبداری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ الزامات کا کوئی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں،دوران سماعت چیف جسٹس نے آبزرویشن دی ہے کہ ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں ،انتخابات میں سب سے اہم ثبوت ووٹ ہوتے ہیں ،فارم 45تو پریزائڈنگ افسران بھرتے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پریزائڈنگ افسران نے غلط نتائج مرتب کیے ہیں،انہوں نے حلقے کے 96 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 7 پولنگ اسٹیشنوںپر دوبارہ گنتی کی استدعا کی،جس پر چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ غلط رزلٹ تیار کیا گیا ہے؟ فاضل وکیل کا کہنا تھا کہ پریزائڈنگ افسران جانبدار تھے،انہوں نے فارم 45 کے مطابق رزلٹ مرتب نہیں کیے ۔چیف جسٹس نے کہا ووٹوں کے ڈبے کھلنے کے بعد فارم 45 ہو یا 75 اسکی حیثیت نہیں رہتی ہے ،جسٹس نعیم اختر افغان نے فاضل وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران نے اصل ریکارڈ پیش کیا ہے جبکہ آپ کا موکل کاپیوں پر کیس چلا رہے ہیں؟آپ کے موکل کے گواہوں نے پریذائیڈنگ افسران کا نام تک غلط بتایاہے ،آپ کے گواہ تو خود کو پولنگ ایجنٹ بھی ثابت نہیں کرسکے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کا تو دعو یٰ ہی غلط ہے،آپ کا مقدمہ یہ ہے کہ پریزائیڈنگ افسران میرے ساتھ تعصب رکھتے ہیں ،آپ نے دوبارہ گنتی پر اعتراض بھی نہیں کیا ہے ،جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ یہ بہت سادہ کیس ہے،ریکارڈ سے آپ کے الزامات ثابت نہیں ہوتے ہیں،فاضل وکیل نے کہافیصلے میں میرے موکل کو جھوٹاکہا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جھوٹ، سچ کو تو اللہ ہی جانتا ہے ہم دستیاب حقائق پر ہی فیصلے کرتے ہیں، یہ کوئی میاں بیوی کا مقدمہ نہیں جو سچا جھوٹا پر فیصلہ کریں گے، فیصلہ ریکارڈ پر ہوتا ہے،پریزائیڈنگ افسران کی جانبداری ثابت کریں ، انہوںنے مزید کہا کہ پریزائڈنگ افسر جانی دشمن بھی ہوتو فیصلہ ووٹ سے ہی ہوتا ہے،فاضل وکیل نے کہا کہ سارا فراڈ پریزائڈنگ افسران نے کیا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ یونہی الزامات نہ لگائیں ،قانون یا کوئی حقائق پیش کریں کہ پریذائڈنگ افسران جانبدار تھے،بعد ازاں عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد خان لہری کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 7پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ گنتی کی غلام رسول کی درخواست مسترد کردی ۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...