کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان میں یکے بعد دیگر ہزاروں بم دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر اینٹی ٹینک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کئے ہیں ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور بارڈر پر تعینات 9فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فورسز کے طیاروں نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اس کے 30راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھانے والے کسی بھی اقدام کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بلنکن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب اسٹیفن سیجورن کے ساتھ پیرس میں بات چیت کے بعد کہا کہ "فرانس اور امریکا جب مشرق وسطیٰ میں عمومی طور پر اور خاص طور پر لبنان کی بات آتی ہے تو تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں کمی پر زور دینے کے لیے متحد ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ "ہم کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی ایسی کارروائیاں نہیں دیکھنا چاہتے" جس سے غزہ کے تنازع میں جنگ بندی کے مقصد کو خطرہ ہو۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود انکا استعمال کیوں نہیں کیا گیا، چیف...
اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے...
اسلام آبادپاکستان کے دورےپر آئے ہوئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے وفد کے...
اسلام آباد تحریک انصاف کی قیادت اپنی تحریک کی سرکردگی عمران کے بیٹوں کے سپرد کرنے کے سوال پر تقسیم ہو...
کراچی امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب...