اسلام آباد(جنگ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے رجسٹرار افس نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف پاکستان بار کونسل کے اقلیتی ارکان کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے اس پر مختلف قسم کے اعتراضات لگاتے ہوئے پیپر بک واپس کر دی ، رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کئے گئے اعتراضاٹ میں لکھا گیا کہ، یہ درخواست آئین کے ارٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی ہے جبکہ اس وقت یہ ایک مجوزہ قانون ہے، جسے ابھی پارلیمنٹ میں پیش ہوناباقی ہے، اس لیے یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں ،یہ اعتراض بھی لگایا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان نے اس بل کو منظور کرنا ہے جبکہ آپ کی درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ بل کب پارلیمنٹ میں پیش ہونا ہے،درخواست میں وفاق پاکستان ،صوبائی حکومتوں، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ،وزراء اور صدر مملکت کو بھی فریق بنایا گیا جو کہ پارلیمنٹ کے رکن ہی نہیں ، آئین کے آر ٹیکل 248 کے تحت صدر اور وزیراعظم کو فریق ہی نہیں بنایا جا سکتا ، آئین کے تحت پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے جس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔
اسلام آبادسی ڈی اے بورڈ نے نئی بحالیاتی ریگولیشن 2024 کی بھی منظوری دی ہے۔ نئی بحالیاتی ریگولیشن 2024 کے تحت...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سب کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کا حتمی کمیٹی کا فیصلہ...
اسلام آباد بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو رواں ماہ پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ سفارتی ذرائع...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق دائر ایک...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن کور کمیٹی تحریک انصاف ،شعیب...
اسلام آباد بدھ کے روز ملک کے قومی گیس تقسیم کے نیٹ ورک میں لائن پریشر 5 ارب کیوبک فٹ سے بڑھ کر خطرناک حد تک...
اسلام آباد حکومت پاکستان کےوفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی منظوری سے بدھ کو ایک...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپر یم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآ مد کرتے ہوئے دوران سروس انتقال کرنے والے سر...