اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانے کی بیحرمتی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغان قونصل جنرل حفیظ محب اللہ شاکر کی پاکستان کے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے سے متعلق وضاحت مسترد کرتے ہیں۔ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بیحرمتی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ ہم نے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان قونصل جنرل پاکستان میں سفارت کار کا اسٹیٹس انجوائے کررہے ہیں۔ ان کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان کا کسی بھی ادارے یا ملک کو بیسز دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ اس طرح کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پرمبنی ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ لبنان میں سائبر حملے تشویشناک ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ روز روس کے نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی، فریقین نے کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت سے لڑائی میں قوم کو فتح کی مبارک دیتے ہوئے آج ملک بھر میں یوم تشکر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر، وزارتِ قانون راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری وزارتِ...
اسلام آ باد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نتائج کے مطابق...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے کہا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ...
اسلام آباد ایف بی آر نے 7 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دے دی نذیب احمد میمن گریڈ 21 میں ترقی کے بعد ممبر...
اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور...
اسلام آبادECC نے ریفائنریوں ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے پیٹرول اور ہائی...