کراچی (رفیق مانگٹ) کرناٹک ہائیکورٹ کے جج کے بنگلورو کے علاقے کو پاکستان کہنے سے اشتعال پھیل گیا۔ جسٹس ویداویاساچار سریشانند نے یہ ریمارکس ہندوستانی سڑکوں پر لین اور رفتار کی حد کے نظم و ضبط کو قائم کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ کے جج نے بنگلورو کے مسلم اکثریتی علاقے کو’’پاکستان‘‘ کہہ دیا ۔ بنگلورو کے گوری پالیا محلے کے بارے میں جسٹس ویداویاساچار شریشانند کے ریمارکس نے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان کھڑا کردیا۔ جج کے ریمارکس کے بارے میں سوشل میڈیا پر رائے منقسم تھی۔ ریمارکس کھلی عدالت میں انشورنس سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران دیے گئے۔’’اس میسور روڈ فلائی اوور پر جائیں۔ ہر آٹو رکشا میں 10 لوگ ہوتے ہیں۔ یہ لاگو نہیں ہے کیونکہ گوری پالیا سے پھولوں کی منڈی تک میسور فلائی اوور پاکستان میں ہے، ہندوستان میں نہیں۔ یہ حقیقت ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ وہاں کتنے ہی سخت پولیس افسر کو لگائیں، انہیں وہاں مارا پیٹا جائے گا۔ ان کے بیان کا ایک ویڈیو کلپ اس کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوا ہے۔ گوری پالیا کو بنیادی طور پر مسلم کمیونٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ متعدد صارفین نے اس تبصرے کی مذمت کی۔ کون سا ہندوستانی شہر بہترین معیار زندگی رکھتا ہے؟یہ ایک حفاظتی مسئلہ ہے، لیکن یہ ایک جج کے لیے انتہائی غیر مہذب ہے کہ وہ اپنے الفاظ کا استعمال کرے۔ اس طرح ہندوستانی مسلمانوں کے حوالے سے کرے ۔جج نے اس بارے میں بتایا کہ کس طرح غیر ممالک میں گاڑیوں کو سخت لین ڈسپلن، رفتار کی حد وغیرہ کی پابندی کرنی ہوتی ہے۔
راولپنڈی حکومت نے ملک بھر میں بجلی بلوں کی تقسیم اور پرنٹنگ کا کام پاکستان پوسٹ کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ...
اسلام آباد کاروباری برادری کے ساتھ وزارتِ خزانہ میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی کی ایک حکومت نے غیر ذمہ دارانہ بیان...
کراچی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی واضح مخالفت کے باوجود ہائر...
اسلام آباد داخلی سلامتی مستحکم بنانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پی سی ایس آئی آر کیخلاف نجی کمپنی کی لیبارٹری...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی...
کراچی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کے ایک تفتیشی افسر نے طلب...