اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی سپر پاور ہے، دنیا اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے چین کی حکومت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کا یوم تاسیس منانا خوش آئند ہے،پاک چین دوستی کا مقصد نہ صرف خطے میں ترقی، امن بلکہ شی جن پنگ کے وژن کے تحت دنیا بھر میں ترقی اور امن کو فروغ دینا ہے،پاکستان ہانگ کانگ تائیوان اور دیگر عالمی امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ چین کے سفیر ژیانگ زیڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی نئے شعبوں کی بنیاد رکھی، شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ تقریب سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی خطاب کیا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے 75 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کا ٹا ۔
اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ترجمان قومی اسمبلی...
اسلام آباد ترقی پذیر ممالک میں سپر پاور کے صدر کو اختیارات کا سپرمین سمجھنا درست نہیں،یہ تاثر بھی غلط ہے کہ...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب میں آٹو موبائل ٹوارزم اور جنوبی پنجاب کی ثقافتی و سیاحتی ترقی کے...
اسلام آباد احتساب عدالت نمبر3 اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے صدر آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم میاں...
سرینگر مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، بی جے پی ارکان کو باہر نکال دیا گیا ، بی جے پی ارکان کی آرٹیکل...
اسلام آباد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے ساتھ اہم مذاکرات کی تیاریوں کا آغاز...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل ون پروجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،کراچی...