پاکستانی اور غیرملکی جامعات میں تعاون، ایچ ای سی کی ٹی این ای پالیسی جاری

20 ستمبر ، 2024

کراچی(سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹرانس نیشنل ایجوکیشن (ٹی این ای) پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے یہ نوٹیفکیشن ڈھائی ماہ کی تاخیر سے جاری کیا گیا ٹی این ای پالیسی کی منظوری ایچ ای سی نے 29 جون کو کمیشن اجلاس میں دی تھی تاہم یہ کئی ہفتے تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاالقیوم کے دفتر میں ان کے دستخطوں کی منتظر رہی اور اس دوران وہ ملک سے باہر بھی چلے گئے بعد ازاں کچھ کمیشن اراکین نے اس کے منٹس میں بھی تبدیلی کرائی۔متعارف کروا دی ہے، جس کا مقصد پاکستانی جامعات اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ٹی این ایاس پالیسی کے تحت پاکستانی تعلیمی ادارے مختلف طریقوں سے غیر ملکی ڈگری پروگرام پیش کر سکیں گے۔