اسلام آباد(ما نیٹر نگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ ووٹوں کے ڈبے کھلنے کے بعد فارم 45 ہو یا 75 اسکی کوئی حیثیت نہیں رہتی ہے، سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 14 سے متعلق پیپلز پارٹی کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران پر جانبداری کے الزامات سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی ۔سپریم کورٹ نے پی پی امیدوار غلام رسول کی پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران پر جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کےمحمد خان لہڑی کی کامیابی کو برقرار رکھا۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 96 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کو کیسے پتا چلا کہ غلط رزلٹ تیار کیا گیا، ڈبے کھلنے کے بعد فارم 45 ہو یا 75 اس کی حیثیت نہیں رہتی۔جسٹس نعیم افغان نےکہا پریزائیڈنگ افسران نے اصل ریکارڈ پیش کیا، آپ کاپیوں پر کیس چلا رہے ہیں، درخواست گزار کے گواہان نے پریزائیڈنگ افسران کا نام تک غلط بتایا، درخواست گزار کے گواہ تو خود کو پولنگ ایجنٹس بھی ثابت نہیں کر سکے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ انتخابات میں سب سے اہم شواہد ووٹ ہوتے ہیں، فارم 45 تو پریزائیڈنگ افسر بھرتا ہے، یا تو دوبارہ گنتی پر اعتراض کریں کہ ڈبے کھلے ہوئے تھے، پریزائیڈنگ افسران کی جانبداری ثابت کریں، بتائیں کیا وہ رشتہ دار تھے؟جھوٹا سچا اللہ جانتا ہے ہم حقائق پر فیصلہ کرتے ہیں۔
پشاور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے 2 ارب 80 کروڑ روپے سے...
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر سی آر پی سی، پاکستان پینل کوڈ اور قانون شہادت میں ترامیم کیلئے...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
کراچی جیوکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک...
پشاورخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان نے معدنیات سے متعلق بل پر وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار19اپریل افغانستان ،22اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر منصوبہ بند اسرائیل کے مشترکہ حملے کو روکا اور تہران...