اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کا تقرر کردیا ہے۔ میجر جنرل عابد مظہر کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل عابد مظہر کو میجر جنرل چوہدری عامر اجمل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی ایڈیشنل ڈائریکٹر اور گریڈ انیس کی افسر مس عفت قادر ملک کو تبدیل کرکے تین سال کیلئے محکمہ تعلیم سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔ پروانشل مینجمنٹ سروس پنجاب کے گریڈ سترہ کے افسر عدنان عارف کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر دو سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر عمر اویس کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ اٹھارہ کی افسر مس قرۃ العین ظفر کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر منور حسین نے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ تقرری کے منتظر تھے۔
اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ترجمان قومی اسمبلی...
اسلام آباد ترقی پذیر ممالک میں سپر پاور کے صدر کو اختیارات کا سپرمین سمجھنا درست نہیں،یہ تاثر بھی غلط ہے کہ...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب میں آٹو موبائل ٹوارزم اور جنوبی پنجاب کی ثقافتی و سیاحتی ترقی کے...
اسلام آباد احتساب عدالت نمبر3 اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے صدر آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم میاں...
سرینگر مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، بی جے پی ارکان کو باہر نکال دیا گیا ، بی جے پی ارکان کی آرٹیکل...
اسلام آباد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے ساتھ اہم مذاکرات کی تیاریوں کا آغاز...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل ون پروجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،کراچی...