کراچی (رفیق مانگٹ) کرناٹک ہائیکورٹ کے جج کے بنگلورو کے علاقے کو پاکستان کہنے سے اشتعال پھیل گیا۔ جسٹس ویداویاساچار سریشانند نے یہ ریمارکس ہندوستانی سڑکوں پر لین اور رفتار کی حد کے نظم و ضبط کو قائم کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ کے جج نے بنگلورو کے مسلم اکثریتی علاقے کو’’پاکستان‘‘ کہہ دیا ۔ بنگلورو کے گوری پالیا محلے کے بارے میں جسٹس ویداویاساچار شریشانند کے ریمارکس نے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان کھڑا کردیا۔ جج کے ریمارکس کے بارے میں سوشل میڈیا پر رائے منقسم تھی۔ ریمارکس کھلی عدالت میں انشورنس سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران دیے گئے کہ ’’اس میسور روڈ فلائی اوور پر جائیں۔ ہر آٹو رکشا میں 10 لوگ ہوتے ہیں۔ یہ لاگو نہیں ہے کیونکہ گوری پالیا سے پھولوں کی منڈی تک میسور فلائی اوور پاکستان میں ہے، ہندوستان میں نہیں۔ ‘‘
اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ترجمان قومی اسمبلی...
اسلام آباد ترقی پذیر ممالک میں سپر پاور کے صدر کو اختیارات کا سپرمین سمجھنا درست نہیں،یہ تاثر بھی غلط ہے کہ...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب میں آٹو موبائل ٹوارزم اور جنوبی پنجاب کی ثقافتی و سیاحتی ترقی کے...
اسلام آباد احتساب عدالت نمبر3 اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے صدر آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم میاں...
سرینگر مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، بی جے پی ارکان کو باہر نکال دیا گیا ، بی جے پی ارکان کی آرٹیکل...
اسلام آباد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے ساتھ اہم مذاکرات کی تیاریوں کا آغاز...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل ون پروجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،کراچی...