جسٹس جہانگیری کی ڈگری،وفاق اور بارز کو جواب جمع کرانیکی مہلت

01 اکتوبر ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ ) سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں پر وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل کی جواب جمع کروانے کی مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جامعہ کراچی اور پولیس نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا رہے ہیں۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔