کابل (اے ایف پی) طالبان حکام نے افغانستان بھر میں حالیہ مہلک حملوں کی ذمہ دار داعش کے اہم ارکان کو گرفتار کر لیا، ایک ترجمان نے گزشتہ روز اس تنظیم کو پناہ دینے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خصوصی فورسز نے باغیوں کے گروپ کے اہم ارکان کو گرفتار کیا ہے، جس نے ستمبرمیں کابل میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور پاکستان میں قائم تربیتی کیمپ سے افغانستان میں داخل ہوا تھا، جب کہ چھاپوں کی ایک سیریز میں گرفتار کیے گئے دیگر افراد بھی وہاں سے حال ہی میں واپس آئے تھے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کریک ڈاؤن میں جہادی گروپ کو افغانستان سے بے دخل کر دیا ہے، لیکن انہوں نے پاکستان میں نئے آپریشنل اڈے اور تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان نئے اڈوں سےوہ افغانستان کے اندر اور دیگر ممالک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک تاجک شہری بھی شامل ہے۔
کراچیبھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا...
اسلام آباد سکھر الیکٹرک سلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے...
کوئٹہ حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ چوتھے آفیشل بارڈر...
کراچیایران میں فضائی دفاعی مشقیں کی گئیں۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق مشقیں فردو اور خنداب کے فضائی دفاعی...
لاہورصوبائی و یر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان کا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ...
نیکوسیا قبرص کے چیف پراسیکیوٹر نے پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے پاکستانی شخص کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک...
پشاور پشاور کے کاروباری و سیاسی شخصیت سے حساس ادارے کے جعلی اہلکار وں نےکروڑوں روپے ہڑپ کرلئے گئے جبکہ انہیں...
کوئٹہ سنجدی میں میتھین گیس کے نتیجے میں دھماکے سے متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسے مزید سات کانکنوں کی لاشیں نکال...