ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7روپے 31پیسے اضافہ

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 7روپے 31پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 251روپے 30پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965روپے ہوگی۔ اوگرا نے یکم اکتوبر 2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 86.28روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت یکم اکتوبر 2024 سے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت 2965.38 روپے ہو گی ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔