اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایت جاری کردی۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں احتجاج ہوگا جبکہ چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اور پھر 5اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ گنڈا پور کریں گے اور وہ انقلاب کی درست بات کرتے ہوئے میرا مؤقف عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کر کے عوام کو جگادیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم ہر صورت اور آخری گیند تک مقابلہ کرتے ہوئے عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر کہا کہ لندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں، مجھے بھی اسی سلسلے میں جیل میں ڈالا گیا، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80 سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی، میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں ٹوڑنا چاہتے ہیں مگر میں ڈٹا ہوا ہوں قوم کو کہتا ہوں کہ وہ جیل سے نہ ڈریں۔
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین...
پاناما سٹی پاناما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاناما کینال پر قبضے کی تشویش ناک دھمکی پر اقوام متحدہ سے شکایت...
نئی دہلیبھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں۔مودی سرکار کے دور میں...
نئی دہلیسیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت میں...
اوسلو ناروے اور سویڈن کے بڑے اخبارات کے مالک نارویجن میڈیا گروپ سکبسٹڈ میڈیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ پرنٹ...
لاہورمحکمہ موسمیات نے پاکستان میں کم بارشیں ہونے کے سبب خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔رواں برس ملک میں 52فیصد تک...
وادی تیراہ وادی تیراہ۔ مامل پٹی میں16جنوری کو سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات نے اسلامی ٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے...