لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو بناتی ہے جس سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، غلطی چند لوگ کرتے ہیں، سزا ساری جماعت کو ملتی ہےاسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست، اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے، خیبر پختونخواہ میں وہ قوتیں زور پکڑ رہی ہیں جن کا آئین پاکستان پر یقین ہی نہیں جبکہ بلوچستان میں علیحدگی کی مسلح تحریک چل رہی ہے ،سب جماعتوں سے پوچھتا ہوں کہ بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں،پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری غلام حیدر وائیں سے پہلی ملاقات نومبر1981ء میں ہوئی ʼ اپنی جماعت کیلئے ان جیساجوش و جذبہ میں نے کسی اور میں نہیں دیکھا۔ وہ درویش صفت اور سادہ طبیعت انسان تھےʼ انہوں نے ہمیں کام، کام اور کام کا درس دیا۔ وہ حقیقی معنوں میں آئرن مین اورعدم تشدد کے قائل تھے۔ غلام حیدر وائیں پنجاب میں میرٹ پالیسی لیکر آئےʼ وہ مسلم لیگ کیلئے مینارۂ نور ہیں اور ان کانام مسلم لیگ کی تاریخ سے نکالا نہیں جا سکتا ۔ میں نواز شریف کی گڈ بک میں نہیں تھا لیکن وائیں صاحب کا پیارا تھا۔میں ان خوش قسمتوں میں سے ہوں جسے وائیں صاحب سے ڈانٹ نہیں پڑی۔غلام حیدر وائیں نے سیاسی کیریئر میں میرا کافی ساتھ دیا، ضیاء الحق اس وقت صدرِ پاکستان تھے، میں اس آمریت کے خلاف تھا، وائیں صاحب کو جن لوگوں نے مارا وہ ہارڈ کور کرمنلز تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور دائرے کا سفر ختم نہیں ہو رہا ہے۔
کراچی سول سوسائٹی کی جانب سے عمر کوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل اور سندھ...
کراچی کراچی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث میٹروپول کا علاقہ میدان جنگ...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے چینی کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ انٹرنیشنل معیار پر پورا اترنے کیلئے ہمیں پاکستان کے تمام انجینئرز...
جمرود کالعدم پختون تحفظ مومنٹ کے مشر منظور پشتین نے جرگہ مشران 10تجا ویز پیش کردیں تجارت کی بحالی، خواتین کی...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
پشاور مسلسل احتجاج سے پی ٹی آئی پختونخوا کے کارکن تھکاوٹ کا شکار، اکٹھاکرنا مشکل، درجنوں ورکرز کو گرفتار...
کراچی سعودی حکومت کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے آئندہ برس کے حج شیڈول اور تمام ممالک سے حج فلائٹس کی...