اڈیالہ جیل کے لاپتاسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم گھر پہنچ گئے

01 اکتوبر ، 2024

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے،محمد اکرم13اور14اگست کی درمیانی شب سے لاپتا تھے۔ محمد اکرم25ستمبر کو گھر پہنچے تاہم اہل خانہ نے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔چند روز قبل ڈی آئی جی پریژن آفس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے‘ناظم شاہ بھی محمد اکرم کے ساتھ لاپتا ہوئے تھ۔اس کے علاوہ لاپتا ہونے والے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر غوری17اگست کو ہی گھر واپس پہنچ گئے تھے۔