اسلام آباد (جنگ نیوز)حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں بار کمی کا اعلان کرتےہوئےاگلے 15 دن کیلئے پٹرول 2.07روپے اور ڈیزل 3.40پیسے فی لٹر سستا کردیا۔ لائٹ ڈیزل 1.03، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.40، مٹی تیل قیمت میں 3.57روپے لٹر کمی ہوئی، اطلاق رات 12بجےسے ہوگیا،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 03پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت49روپے10پیسے فی لٹر سے کم ہو کر247روپے 03پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 3 روپے 40 پیسے کمی کے بعدہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لٹر،مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لٹر ہو گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا۔
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کی یو کے میں منعقدہ رائل...
ریاض سعودی عرب کی حکومت نے قواعد کی خلاف ورزی اور معتمرین کو غیرمعیاری سہولیات فراہم کرنے پر ٹریول کمپنیوں کے...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں وزیر...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شوگر مافیا، مہنگی بجلی، گیس اور پٹرول کی...
اسلام آباد ممبران پارلیمنٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104فیملی سویٹس کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری...
سکھر پاکستان ری پبلک پارٹی کی چیئر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کے مسائل حل کرانا ہمارا منشور ہے،...
اسلام آباد ناصر چشتی )بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان بجلی کی تقسیم کار کمپنیون ۰سی پی پی اے )کی طرف...