پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد قرار دینے کی درخواست پرسماعت ملتوی

01 اکتوبر ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق پنوں نےپی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد قرار دینے کی درخواست پرسماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت نے اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔