کراچی(نیوزڈیسک) امریکا میں سمندری طوفان ہیلن نے 5 ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اور نارتھ کیرولینا میں نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ 90 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن کی تیز ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ متاثرہ علاقوں کے اسکول اور دفاتر بند ہوگئے۔سمندری طوفان ہیلن کی تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پل تباہ ہوگئے اور لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ان پانچوں ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا۔ مالی نقصان 100 ارب ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے اور 90 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے جس کی تکیمل میں 5 سے 7 دن لگ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔شہریوں کو سمندری طوفان کے تھمنے تک ساحلوں پر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ میونسپل اداروں اور اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا۔
کراچیدریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع بھارتی شہر الہٰ آباد میں آج سے شروع ہونے والے کمبھ...
بیروت لبنان کے صدر جوزف عون نے گزشتہ روز دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدارتی جج نواف سلام کو قانون...
کراچی قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔...
ٹوکیو امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا گزشتہ روزکہاکہ جنوب مغربی جاپان میں6.8شدت کا زلزلہ آیا، حکام نے فوری...
سرینگر مودی نے ہمالیائی سڑک کی اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ...
اوسلو ناروے میں اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل تلاش کرنے کیلئے عالمی اتحاد کا اجلاس کل ہوگا، اسرائیل کی...
ماسکو کریملن نے گزشتہ روز کہا کہ روس اور ایران جمعہ کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے دورہ روس کے دوران جامع...
پیرس فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کےا سپیکر نے اپنے اور ساتھیوں کے لیے ہزاروں یورو کی لاگت سے نئی کرسیوں...