ایران میں شدت پسند تنظیم جیش العدل کے حملے میں3پولیس اہلکار ہلاک

01 اکتوبر ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان-بلوچستان میں عسکریت پسندوں اور مسلح افراد کے مختلف حملوں میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا غریب ترین علاقہ سیستان-بلوچستان طویل عرصے سے بدامنی کی زد میں ہے جس میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر سمیت مختلف گروپ شامل ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چند گھنٹے قبل صوبہ سیستان-بلوچستان کے علاقے ہرمند میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔