بھارت ، تاریخی مسجد اور درگاہ مسمار احتجاج پر70سے زائد مظاہرین گرفتار

01 اکتوبر ، 2024

احمد آباد (پی پی آئی)بھارتی گجرات میں مسجد اور قبرستان سمیت ایک صوفی بزرگ کے مزار کو بھی مسمار کردیا گیا۔ میمن گجراتی سپریم کونسل پاکستان کے چئیرمین عبدالکریم میگھانی کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں حکام کی جانب سے صدیوں سے قائم ایک مسجد، مسلمانوں کے قبرستان اور ایک مزار کو مسمار کردیا گیا۔گجرات انتظامیہ نے ‘انسداد تجاوزات مہم’ کا نام دے کر مسجد اور مزار کو مسمار کرنے کا عمل شروع کیا ا۔انتظامیہ نے مسجد کو مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جس میں 70 ٹریکٹرز اور 10 ڈمپر شامل تھے جبکہ اس دوران بھارتی پولیس کے 1400 اہلکار بھی موجود تھے۔واقعے کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا،تاہم انتظامیہ نے 70 سے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ میمن گجراتی سپریم کونسل پاکستان کے چئیرمین عبدالکریم میگھانی نے متنبہ کیا کہ مودی مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں نیز حکومت پاکستان دلآزاری کا نوٹس لی اور بھارت سے احتجاج کرے۔