نئی دہلی ، عیدگاہ پارک میں ہندو مجسمہ نصب کرنے پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ

01 اکتوبر ، 2024

نئی دہلی (اے پی پی) مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کر دیا۔تفصیل کے مطابق مجسمے کوجھنڈے والا مندر کے چوراہے سے منتقل کرکے عیدگاہ پارک میں نصب کرنے پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے اوروہ اس کی مزاحمت کررہے ہیں کیونکہ عیدگاہ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت ہے۔نئی دہلی ہائی کورٹ نے متعدد درخواستوں کے باوجود معاملے کو خارج کر دیا۔ جمعہ کی نماز سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔