نیویارک(این این آئی)چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت ور ممالک اپنے جبر کے ذریعے انصاف کی جگہ نہیں لے سکتے،طاقت انصاف کا متبادل نہیں ہوسکتی ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ فلسطین انسانی ضمیر کے لیے سب سے بڑا زخم ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت انصاف کی جگہ نہیں لے سکتی اور غزہ پٹی میں ہر روز انسانی جانوں کے ضیاع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لبنان میں ایک مرتبہ پھر جنگ شروع ہوچکی ہے۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ طویل عرصے سے جاری ہے اور کسی صورت اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور تاریخی ناانصافی کا شکار فلسطینی مزید نظرانداز نہیں ہونے چاہئیں۔یوکرین جنگ کے بارے میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور تنازع میں مزید آگ بھڑکانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے، بیجنگ ایک تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور امن کے لیے ثالثی میں مصروف ہے۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...