فلوریڈا میں ٹرمپ کے قتل کی کوشش کا الزام لگانے والے شخص کا جرم سے انکار

01 اکتوبر ، 2024

ویسٹ پام بیچ (اے ایف پی) ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے فلوریڈا گولف کورس میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگانے والے58سالہ شخص ریان روتھ نے پیر کو کئی وفاقی الزامات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے ان کے وکیل کرسٹی ملیٹیلو نے ویسٹ پام بیچ فیڈرل کورٹ ہاؤس میں ایک مختصر سماعت کے دوران جرم سے انکار کیا۔