راوی روڈ ، غازی آباد ، مسلم ٹائون و دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

01 اکتوبر ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ راوی روڈ میں حاجی صابر کے گھر سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں عاصم حسین کی فیملی سے 2لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں واصف علی کے گھرسے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹائون میں افضل حسین کے گھرسے 1 لاکھ 70روپے اور موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں فاخر حیات کے گھرسے1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں غضنفر عباس سے 1لاکھ 60 ہزار نقدی اور موبائل فون،گلشن راوی میں قاسم خان سے ایک لاکھ 35ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نصیر آباد اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ شادمان، مصری شاہ اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔