نومولود بچوں کی جان فارمولا دودھ سے چھڑانی ہوگی ،اکیڈمی آف فیملی فزیشنز

01 اکتوبر ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے عہدیداران نے کہاہے کہ اگر ملک سے شوگر ، بلڈ پریشر ، موٹاپا ، جوڑوں کے امراض سمیت 8بڑی بیماریوں کو ختم کرنا ہے تو ہمیں بیماری کو بڑھانے والی ادویات ، کولا ڈرنگ اور جنک فوڈ کے خلاف جہاد کرتے ہوئے نومولود بچوں کی جان فارمولا دودھ سے چھڑانی ہوگی۔