30 ہزار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالر شپ دینے کا آغاز کر دیا ،وزیرتعلیم

01 اکتوبر ، 2024

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس اور آئیڈیا تھنک ٹینک کے زیر اہتمام "یونیورسٹیوں میں وویمن ڈوہلپمنٹ سنٹرز کے استحکام" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب حکومت نے سالانہ 30 ہزار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سکالر شپ مہیا کرنے کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اگلے ایک سے دو ماہ میں 40 ہزار طالبعلموں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کردئیے جائیں گے۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کا کہنا تھا کہ امریکہ خواتین کی ترقی و استحکام پر یقین رکھتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالر شپس آفر کر رہا ہے۔