رواں ماہ مؤثر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے،عمران نذیر

01 اکتوبر ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (NCRC) کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پولیو، امیونائزیشن، بچوں کی صحت، نوجوان بچوں میں غذائی قلت اور بریسٹ فیڈنگ کے امور زیر بحث آئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتہ میں پنجاب میں مؤثر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔پنجاب میں دوکروڑ، 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب ہیلتھ انڈیکیٹرز میں دوسرے صوبوں سے آگے ہے۔یونین کونسل سطح پر پولیو مہم کا تجزیہ کرکے پائے جانیوالے گیپ دور کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا کہ جب تک کوئی صوبہ، ضلع یا علاقہ پولیو سے محفوظ نہیں ہوگا۔