اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی کے ہدف میں 96؍ ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا، آئی ایم ایف ہدف حاصل نہ ہوسکا، حکومت کو سخت ٹیکس اقدامات کرنا ہوں گے ، ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 2652؍ ارب ہدف کے مقابلےاب تک 2556؍ ارب حاصل کئے ، رواں مالی سال کے 12970؍ ارب کے ٹارگٹ کیلئے بہت بڑا کام درپیش ، آئی ایم ایف نے متنبہ کیا تھا ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی پر اضافی محصولات کے اقدامات پر غور کرنا پڑے گا، ممکنہ ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی مدت کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کا 96 ارب روپے کے مارجن کے ساتھ آئی ایم ایف سے اتفاق کیا گیا تھا تاہم ٹیکس مشینری نے ستمبر 2024 کا اپنا ماہانہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ ایف بی آر ستمبر 2024 کے لیے 1100 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کو چھونے اور عبور کرنے کی جانب گامزن ہے جبکہ اس ماہ کے لیے 1098 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی مدت میں ایف بی آر نے اب تک 2652 ارب روپے کے متوقع ہدف کے مقابلے میں 2556 ارب روپے حاصل کیے ہیں اور اس طرح اسے 96 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے اسلام آباد کو 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) قرض پروگرام کی منظوری دینے کے موقع پر خبردار کیا تھا کہ اگر پہلی سہ ماہی کے ہدف کو حاصل کرنے میں 2 فیصد سے کچھ زیادہ کمی ہوئی تو حکومت کو رواں مالی سال کے دوران اضافی محصولات کے اقدامات کرنے پر غور کرنا پڑے گا۔ حکومت کا سخت نفاذ کے اقدامات کا منصوبہ ہے جس میں بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا، ممکنہ ٹیکس چوروں کے لیے جائیداد اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی شامل ہے لیکن اس کے لیے قانون سازی میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے لہذا ٹیکس قوانین میں ایسی مطلوبہ تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنانے اور نافذ کرنے کے لیے منی بجٹ کا امکان ہوگا۔ دوسرا یہ کہ حکومت کو ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے اپنی سیاسی قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا لیکن یہ ثابت کرنے کے لیے چیلنجز سامنے ہیں کہ سیاسی طور پر کمزور حکومت ایسے سیاسی طور پر سخت فیصلوں پر عمل درآمد کیسے کرے گی۔ ایف بی آر کو رواں مالی سال کے لیے پارلیمنٹ سے منظور شدہ 12970 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے انتہائی جری ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک بہت بڑا کام درپیش ہے (آئی ایم ایف کے ساتھ 12913 ارب روپے پر اتفاق کیا گیا تھا)۔ اب ایف بی آر کو رواں مالی سال کی بقیہ تین سہ ماہی (اکتوبر تا جون) کے دوران 40 فیصد کے قریب محصولات میں اضافہ حاصل کرنے کے لیے چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...