لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے-عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا-50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز،16میڈیکل کالجز اور131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا- 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے- 4سالوں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے- طلبہ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں - وزیراعلی نے کہاکہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا-ہونہار سکالرشپ پروگرام کاآغاز اہم سنگ میل ہے جو ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا اوراعلیٰ تعلیم کے لئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کردے گا - نوجوانو ں کو اعلی تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں ، ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا،دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...