اسلام آباد( کامرس رپور ٹر )ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں14روز کی توسیع کر دی ہے اور اب انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14اکتوبر مقرر کی ہے، ایف بی آر نے 30ستمبر کو رات گئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ٹیکس سال 2024کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 14اکتوبر تک گوشوارے جمع کرانے کی مہلت دی ہے ، ایف بی آر کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور عوام کی درخواست پر کیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے30ستمبر کی رات تک 36لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے گزشتہ برس ایف بی آر نے 55لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے تھے ،اسطرح اب تک تقریباً19لاکھ کم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں ، ایف بی آر نے 30ستمبر2024تک اس سال کےلیے 36لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے تک صرف 17لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے، واضح رہے کہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس سمیت ملک بھر کے دیگر چیمبر آف کامرس نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیاتھا۔
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر اظہار تشکرکیا ہے۔...
اسلام آباد پاور ڈویژن کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے 31 مارچ 2025...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات...
اسلام آباد/نئی دہلی ہندوستان نے پاکستانی ایئر لائنز کے ذریعہ چلائی جانے والی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود...
کراچی خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طلبہ شہید...
اسلام آباد پاکستان موجودہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں غیر ملکی کمرشل قرضوں کے لیے مقرر کردہ 3.77 ارب ڈالر کے...
انصار عباسیاسلام آباد:… عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر...