احتجاج بندکیاتویہ عمران کو فوجی جیل میں ڈال دیں گے‘علیمہ خان

01 اکتوبر ، 2024

راولپنڈی(ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر جیل سے نکالنا ہے تو پْرامن احتجاج جاری رکھنا ہوگا ورنہ یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔پیراڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج کردی، اسی جج نے عدت کیس کو تین ماہ تک چلایا اور اب اس کیس کو بھی گھسیٹ لیا ۔ پنڈی احتجاج میں ہمارے سامنے پولیس نہیں تھی کالے کپڑوں میں کوئی اسپیشل یونٹ تھا، وہ بندوق اٹھا کر لوگوں پر ربڑ کی گولیاں سیدھی برسا رہے تھے‘ ، علی امین کا بہت بڑا قافلہ برہان تک پہنچا تھا ان پر فائرنگ کی گئی۔