اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی اجلاس میں روس کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روسی فیڈریشن شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک انتہائی فعال رکن ہے۔ ہم پاکستان میں ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیر اعظم کے دورے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کھادوں کا بڑا برآمد کنندہ ہے جس سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔قبل ازیں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا کہ یوکرین عسکری اعتبار سے شکست کھا رہا ہے تاہم روس یوکرین جنگ کو طول دے رہا ہے ،دونباس میں روسی پیش قدمی جاری ہے۔روسی فیڈریشن کے سفیر نے کہا کہ مالی، برکینا فاسو اور نائیجر میں یوکرین کی سہولت کاری سے روسی کانوائے کو نشانہ بنایا گیا جس پر میزبان حکومتوں نے یوکرین سے تعلقات منقطع کیے ۔یوکرین اب افریقہ میں عسکریت پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔
اسلام آباد حکومت نے 9 ماہ کے تعطل کے بعد اوگرا میں فنانس کے رکن کےلیے تین امیدواروں کے ناموں کو بالآخر حتمی...
اسلام آباد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیف فنانس افسر آئی ٹی ڈویژن ضیاء الدین کاسی کو ڈائریکٹر...
اسلام آباد سندھ طاس معاہدہ کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری؛ پاکستان کو پانی سے محروم رکھا...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سول سروس تقرریوں میں سیاسی...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس قدرتی...
اسلام آباد ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے 18 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے...