اسلام آباد (جنگ نیوز)حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں بار کمی کا اعلان کرتےہوئےاگلے 15 دن کیلئے پٹرول 2.07روپے اور ڈیزل 3.40پیسے فی لٹر سستا کردیا۔ لائٹ ڈیزل 1.03، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.40، مٹی تیل قیمت میں 3.57روپے لٹر کمی ہوئی، اطلاق رات 12بجےسے ہوگیا،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 03پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت49روپے10پیسے فی لٹر سے کم ہو کر247روپے 03پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 3 روپے 40 پیسے کمی کے بعدہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لٹر،مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لٹر ہو گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...