اسلام آباد (صباح نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ 2اکتوبر کو دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے ضمانت کی درخواست خارج کی جائے، وکیل صفائی نے کہا سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو ختم ہونا چاہیے،درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی۔ ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی طرف سے وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔پراسیکیوشن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سعودیہ سے ملنے والا 7 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ روپے میں حاصل کیا، نیب نے فارن آفس کے ذریعے سعودیہ سے بلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کرلی ہے، اس سیٹ میں ہار، ائیر رنگز، بریسلیٹ اور انگوٹھی شامل ہیں، بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے قیمتی سیٹ کی مارکیٹ قیمت 58 لاکھ روپے لگوائی اور بانی پی ٹی آئی نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا۔پراسیکیوشن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکرٹری انعام شاہ کے ذریعے بلغاری سیٹ کی قیمت لگوائی، انعام شاہ اور توشہ خانے کے اپریزئر نے اس عمل کی تصدیق کی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو ختم ہونا چاہیے ، پہلے نیب سے سپیشل جج سنٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ضمانت نہیں ملی، عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیگر بعد سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...