ڈار نے اوگرا کو RLNG ٹیرف میں کمی پر کام کرنے کا کہہ دیا

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ڈار نے اوگرا کو RLNG ٹیرف میں کمی پر کام کرنے کا کہہ دیا، LNG کی لینڈڈ لاگت 10 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو؛ صارف تک پہنچنے میں 14 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجاتی ہے۔ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں گیس سے متعلق مسائل پر ٹاسک فورس نے متعلقہ حکام سے درآمدی گیس ایل این جی پر مارجن، ٹیکسز، ڈیوٹیز اور پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کے لیے کام شروع کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ ری گیسیفائیڈ ایل این جی کی قیمت اپنے صارفین کے لیے قابل قبول ہو سکے۔ اجلاس کا حصہ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اس سے بجلی اور صنعتی دونوں شعبوں میں آر ایل این جی استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔