اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)پارلیمانی سربراہان کا غیر معمولی ہنگامی اجلاس کل طلب،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، تمام حساس اداروں کے سربراہوں کی شرکت کا امکان ،وزیر اعظم شہباز شریف نائب وزیراعظم سینٹر اسحٰق ڈار میزبان ہونگے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگا،پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کو دفاتر میں آنے سے روک دیا گیا اجلاس انتہائی سخت حفاظتی بندوبست میں ہو گا پارلیمانی گروپ لیڈرز کو دعوت نامے جاری،اجلاس بند کمرے میں ہوگا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی پر غور ہوگا آئین میں دستیاب اقدامات کا جائزہ لیکر فیصلے ہونگے،غیر سرکاری پارلیمانی گروپ لیڈرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ آج ہوگا،چین اور ملائشیا کے وزرائے اعظم کے دورہ پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم اور بین الاقوامی پارلیمانی لیڈرز کے الگ الگ اجلاس ہونگے جن میں پچاس سے زیادہ ممالک کے وزرائے اعظم اور رہنما شریک ہونگے فول پروف سیکورٹی ہوگی۔