کابل (اے ایف پی) طالبان حکام نے افغانستان بھر میں حالیہ مہلک حملوں کی ذمہ دار داعش کے اہم ارکان کو گرفتار کر لیا، ایک ترجمان نے گزشتہ روز اس تنظیم کو پناہ دینے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خصوصی فورسز نے باغیوں کے گروپ کے اہم ارکان کو گرفتار کیا ہے، جس نے ستمبرمیں کابل میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور پاکستان میں قائم تربیتی کیمپ سے افغانستان میں داخل ہوا تھا، جب کہ چھاپوں کی ایک سیریز میں گرفتار کیے گئے دیگر افراد بھی وہاں سے حال ہی میں واپس آئے تھے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کریک ڈاؤن میں جہادی گروپ کو افغانستان سے بے دخل کر دیا ہے، لیکن انہوں نے پاکستان میں نئے آپریشنل اڈے اور تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نئے اڈوں سےوہ افغانستان کے اندر اور دیگر ممالک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک تاجک شہری بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ اس بیان سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے، جو افغان طالبان کی واپسی کے بعد سے متاثر ہیں۔اسلام آباد اپنی سرزمین پر بڑھتے ہوئے حملوں کا الزام افغانستان پر عائد کرتا ہے۔
ملتان آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 ء کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ ایل اے 42...
کراچی انٹرپول ہیڈ کوارٹر نے اپنی رواں برس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ادارے نے بڑے پیمانے...
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے میں 450 پروازیں آپریٹ 52 منسوخ جبکہ انتظامی وجوہات کی بنا پر 80 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے...
کراچی ایران پر ٹرمپ کا ’پلان سی‘ کیا ہوگا؟ جنگ اور معاہدہ دونوں ناکام رہے۔ امن معاہدہ ایک ماہ بھی برقرار نہ...
اسلام آبادوفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی...
ملتان ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ،آزاد کشمیر الیکشن...