کراچی(نیوزڈیسک) امریکا میں سمندری طوفان ہیلن نے 5ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اور نارتھ کیرولینا میں نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ 90 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی 5ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن کی تیز ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ متاثرہ علاقوں کے اسکول اور دفاتر بند ہوگئے۔سمندری طوفان ہیلن کی تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پل تباہ ہوگئے اور لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ان پانچوں ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا۔ مالی نقصان 100 ارب ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے اور 90 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے جس کی تکیمل میں 5 سے 7 دن لگ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔شہریوں کو سمندری طوفان کے تھمنے تک ساحلوں پر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ میونسپل اداروں اور اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا۔
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے میں 431 پروازیں آپریٹ ہوئیں، 59 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی 14 پروازوں...
کوٹ ادو،سنانواں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے سنانواں میں گشکوری ہاؤس پہنچ کر سابق رکن پنجاب...
کراچی ملک کے پسماندہ علاقوں کو بڑے شہروں سے جوڑنے کے لئے قائم ساؤتھ ایئر آج سے پروازوں کا اغاز کر رہی ہے۔...
ڈھاکا بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ اور قریبی حلقوں کے 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے۔ 98مقدمات میں سابق وزیراعظم اور...
ریاض سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس دھماکے کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوسناک...
شجاع آباد شجاع آباد کے علاقے بستی محمد پور میں پرانی رنجش کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص پر تیز...
ملتان محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے سنگل یوز اور مقررہ معیار سے کم موٹائی والے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف جاری مہم...
شجاع آباد تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود مرالی وین میں ٹافی چرانے کے الزام میں دکاندار نے آٹھ سالہ حسنین کو...