میویارک(این این آئی) امریکہ میں مقیم کشمیریوں اوران کے دوستوں نے جموں وکشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پرʼʼنو الیکشن نو سلیکشن: یو این ریزولوشن آنلی سلوشنʼʼ اورʼʼ کشمیر میں الیکشن صرف ایک دھوکہ ہے ʼʼ اور ʼʼبھارت کی جمہوریت جعلی ہےʼʼجیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے محمد یاسین ملک اوردیگر نظربندکشمیری رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج یہاں خاص طور پر بھارتی مندوب کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے آئے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اس قابل نہیں کہ وہ دنیا کے 193ممالک کی نمائندگی کرنے والے اس شاندار فورم میں خطاب کریں۔
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے میں 431 پروازیں آپریٹ ہوئیں، 59 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی 14 پروازوں...
کوٹ ادو،سنانواں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے سنانواں میں گشکوری ہاؤس پہنچ کر سابق رکن پنجاب...
کراچی ملک کے پسماندہ علاقوں کو بڑے شہروں سے جوڑنے کے لئے قائم ساؤتھ ایئر آج سے پروازوں کا اغاز کر رہی ہے۔...
ڈھاکا بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ اور قریبی حلقوں کے 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے۔ 98مقدمات میں سابق وزیراعظم اور...
ریاض سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس دھماکے کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوسناک...
شجاع آباد شجاع آباد کے علاقے بستی محمد پور میں پرانی رنجش کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص پر تیز...
ملتان محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے سنگل یوز اور مقررہ معیار سے کم موٹائی والے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف جاری مہم...
شجاع آباد تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود مرالی وین میں ٹافی چرانے کے الزام میں دکاندار نے آٹھ سالہ حسنین کو...