امریکا نے حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا جائز قرار دیدیا، روس کااظہار مذمت

01 اکتوبر ، 2024

واشنگٹن / ماسکو (نیوز ایجنسیز)امریکا نے حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا جائز قرار دیدیا ہے اور وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حزب اللہ سربراہ کے بغیر دنیا زیادہ محفوظ ہے ۔ ادھر روس نے حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل سے خطے کی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحادی ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ حسن نصر اللہ کے بعد دنیا زیادہ محفوظ ہے۔