ہائیکورٹ،منشیات کے مقدمے میں سزا پانے والے تونسہ کے ملزم کی اپیل پر کل 2اکتوبر کو ریکارڈ طلب

01 اکتوبر ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس سید علی باقر نجفی اور اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے منشیات کے مقدمے میں دو سال کی سزا پانے والے تونسہ کے سراج احمد کی اپیل پر دو اکتوبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے اس کے ساتھ ساتھ فیصلہ کرنے والی لوئر کورٹ سے بھی ریکارڈ منگوایا ہے۔