مقبوضہ کشمیر،مزید23کشمیری سرکاری ملازمین معطل ،درجنوں کا تبادلہ

01 اکتوبر ، 2024

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کھلی آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا اورمزید 23سرکاری ملازمین کومعطل کر دیا ،تفصیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 23سرکاری ملازمین کو معطل اور 6کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔20 ملازمین کا دور دراز علاقوں میں تبادلہ کر دیا گیاتاکہ انہیں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے یا ریگولر نہ ہونے کا بہانہ بنا کر برطرف کر دیاجائے۔